حضرت زہرا {س} کی ولادت پر محفل میلاد سیمینار لاہور میں منعقد ہوگا۔

IQNA

حضرت زہرا {س} کی ولادت پر محفل میلاد سیمینار لاہور میں منعقد ہوگا۔

7:45 - April 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1396721
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی سیرت کانفرس اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے مشترکہ تعاون سے یوم ولادت حضرت زہرا {س} پر پروگرام منعقد ہوگا

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)-ادارہ برائے ثقافت و اسلامی تعلقات کی خبر کے مطابق گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی یوم ولادت بی بی زہرا{س} پر بین الاقوامی سیرت کانفرس اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے مشترکہ تعاون سے یوم ولادت حضرت زہرا {س}  پرمحفل ولادت اور "روز زن" پروگرام منعقد ہوگا ۔
علی رضا کاظمی ، سیرت کانفرنس کے انچارج نے سیرت حضرت زہرا {س}  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  حضرت زہرا {س}  تمام عورتوں کے لیے بہترین نمونہ ہیں اور آپکی سیرت پر عمل کرکے آج کی عورت اور پورا معاشرہ موجودہ مشکلات سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔
ایرانی سنٹر کے نمایندے  اکبر برخورداری  سے بات چیت میں انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ خانہ فرہنگ لاھور اس پروگرام کے انعقعاد میں گذشتہ سالوں کی طرح بھرپور معاونت کرے گا ۔

610885

نظرات بینندگان
captcha